آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت کام کرنےوالی لیڈی ہیلتھ وزیٹرز 3 روز سے ڈیوٹیوں سے غائب - Baithak News

آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت کام کرنےوالی لیڈی ہیلتھ وزیٹرز 3 روز سے ڈیوٹیوں سے غائب

ملتان(خصوصی رپورٹر)آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت کام کرنےوالی لیڈی ہیلتھ وزیٹرز 3 روز سے ڈیوٹیوں سے غائب ہیں جس پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ نے معاملہ سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی کو بتایا جس پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے 72 لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو شوکاز جاری کرتے ہوئے تین روز کے اندر تحریری جواب کے ساتھ سی ای او ہیلتھ ملتان دفتر میں حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے ہیں ادھر ذرائع کے مطابق لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور دیگر ورکرز کورونا الاؤنس نہ ملنے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے لاہور میں احتجاج پر ہیں جس کے باعث کورونا ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز چلانے میں محکمہ صحت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں