آج ملک بھر میں یوم للکار منایا جائے گا - Baithak News

آج ملک بھر میں یوم للکار منایا جائے گا

جہانیاں( بیٹھک رپورٹ)آج اتوار کو ملک بھر میں یوم للکار منایا جائے گا اس دن کے حوالے سے ملک بھر میںمنعقدہ تقریبات میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ 27فروری2019ءوہ دن جب پاکستان نے بھارت کو انتہائی خطرناک سرپرائز دیا تھا۔پاکستانی تاریخ کا ایک اہم ترین دن جو ہمیشہ پاکستان میں احساس تفاخر اور بھارت میں احساس ندامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔3 برس قبل27 فروری 2019ءکو پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارتی فضائیہ کے جہاز مار گرائے اور ایک پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کیا۔ پاکستانی افواج نے 27 فروری2019ءکو بھارت سمیت دنیا بھر کو دکھا دیا کہ پاکستان اپنے دشمنوں کو کس طرح سرپرائز دیتاہے،بھارت اس دن کو ’ندامت‘ کے طور پر یاد رکھے گا بھارت نے 14فروری کو پلوامہ میں بھارتی فوج پر خود کش حملے کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں بھارتی جہازوں نے پے لوڈ گرانے کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان میں 300 سے زائد انتہا پسند مار دیے ہیں لیکن پاکستان نے ان تمام دعو¶ں کی تردید کی اور بالاکوٹ میں اس جگہ غیرملکی صحافیوں، ملٹری اتاشیوں اور سفراءکو لے جا کر معائنہ کروایا کہ بھارتی بم جنگل میں ایسی جگہ گرے جہاں کوئی شخص یا کیمپ موجود نہیں تھا۔بھارت کا پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا تھا جس کے بعد بھارت نے اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو27فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیا تھا جس کے بعدوزیراعظم عمران خان نے امن کے فروغ کے لیے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔27 فروری ایک ایسا دن ہے جو پاکستان اور بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔پاکستان 27 فروری کو دشمن کو ناکوں چنے چبوانے پر احساس تفاخرجب کہ بھارت شرمندگی کے طور پر یاد رکھے گا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں