آخرت میں کامیابی کےلئے تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا ہوگا: سید علی مہدی شمسی - Baithak News

آخرت میں کامیابی کےلئے تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا ہوگا: سید علی مہدی شمسی

ملتان (وقائع نگار) دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم سید علی مہدی شمسی، قاری محمد نعیم شاہ مہروی، تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ آخرت میں کامیابی کےلئے تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد و امام بارگاہ فاطمیہ وہاڑی روڈ پر معروف زمیندار حاجی محمد بوٹا مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر خطاب کے دوران کیا، برسی میں اظہر عباس اعوان، مہر ناظم حسین، اصغر علی ہاشمی، ملک ابرار حسین، غلام عباس، محمد عباس قریشی ہاشمی، کامران شمسی،ملک ظفر عباس ودیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں