آل پاکستان فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا غیرمعینہ شٹرڈاؤن کرنیکا اعلان - Baithak News

آل پاکستان فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا غیرمعینہ شٹرڈاؤن کرنیکا اعلان

خانیوال (بیٹھک رپورٹ) انتظامیہ کی مبینہ بے جا مداخلت اور سختیوں کے باعث آل پاکستان فرٹیلائزرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان۔ آج بروز جمعرات سے غیر معینہ مدتتک پنجاب بھر کے ڈیلرز مکمل شٹرڈاؤن کریں گے۔تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت اور انتظامیہ کی جانب سے بے جا مداخلت ،سختی اور ڈیلرز پر کاٹی جانیوالی ایف آئی آرز ،گوداموں کو بلاجواز سیل کئے جانے کیخلاف پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ہڑتال آج بروز جمعرات سے شروع ہو گی ۔تمام ڈیلرزپنجاب بھر میں مکمل شٹرڈاؤن کریں گے اور مطالبات کے تسلیم ہونے تک کسی قسم کا کوئی کاروبار نہیں کیا جائے گا۔ آل پاکستان ڈیلرز ایسوسی ایشن کی میٹنگ کے دوران شرکت کرنیوالے پنجاب بھر کے ڈیلرز کے نمائندوں نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی انویسٹمنٹ کے باوجود کوئی تحفظ نہیں ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بے جا مداخلت نے کاروبار بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ کمپنیوں کی جانب سے یوریا کھادکے ساتھ ساتھ فاسفورس کھادوں کو ٹائی اپ کی شکل میں دینے سے بڑی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔کھاد کمپنیاں ٹائی آپ کو فوری ختم کریں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود ڈیلرز کا کمیشن نہیں بڑھایا گیا۔ اس صورتحال میں ہرگز کاروبار نہیں کر سکتے۔ مطالبات کے تسلیم ہونے تک غیر معینہ مدت تک اپنا کاروبار مکمل بند رکھیں گے اور اب کسی قسم کی بکنگ بھی نہیں کرائیں گے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں