آٹے کی بلاتعطل فراہمی، ملز کی انسپکشن، سیل پوائنٹس کا آڈٹ شروع

  • Home
  • ملتان
  • آٹے کی بلاتعطل فراہمی، ملز کی انسپکشن، سیل پوائنٹس کا آڈٹ شروع

حکومت کی ہدایت پر آٹے پر دی جانیوالی سبسڈی کا ایک ایک پیسہ عوام تک پہنچایا جائےگا:انتظامیہ

ملتان(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فلور ملز کی انسپکشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ سرکاری ریٹس پر آٹے کی دستیابی کیلئے سیل پوائنٹس کا آڈٹ بھی شروع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر آٹے پر دی جانیوالی سبسڈی کا ایک ایک پیسہ عوام تک پہنچایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیفل فلور ملز واقع ناگ شاہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید بھی ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے سرکاری گندم کے کوٹے کی سپلائی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر آٹے کا وافر سٹاک رکھا جائے گا جبکہ سرکاری کوٹے کی خلاف ورزی پر فلور ملوں کو سیل کرینگے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ 20 کلو آٹے کی بوری 1100 روپے میں فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ فلور ملز میں سکیورٹی و آگ بجھانے کا موثر سسٹم لگایا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بچاو¿ کیا جاسکے۔عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ سول ڈیفنس فلور ملز سمیت تمام فیکٹریوں سے سکیورٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرے اور تمام بڑی فیکٹریوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے بریفنگ بھی دی۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?