اب کام کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے: خواجہ داؤد سلیمانی - Baithak News

اب کام کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے: خواجہ داؤد سلیمانی

تونسہ شریف (بیٹھک رپورٹ) ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ داوود سلیمانی نے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کے دفتر میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا اور دعا کی اس موقع پہ اسسٹنٹ کمشنر تونسہ تحصیلدار تونسہ اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ ممبر پنجاب اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار اپنی مدت پوری کریں گے اور اپوزیشن کا خواب ہمیشہ کی طرح شرمندہ رہے گا،مسلم لیگ ن چور اور کرپٹ جماعت ہے،دھونس اور دھاندلی کا وقت گزر گیا ہے اب کام کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے تحصیل کوہ سلیمان اور تحصیل تونسہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جن میں ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی ہسپتال، بارتھی پل ،تونسہ یونیورسٹی اور شاہ سلیمان پل تونسہ اور کوہ سلیمان کی عوام کےلئے تحفہ ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحصیل تونسہ اور تحصیل کوہ سلیمان کی پسماندگی کا خاتمہ کیااور ریکارڈترقیاتی کام کئے ۔اس سے پہلے جتنی حکومتیں اقتدار میں آئیں۔جنوبی پنجاب کومحروم رکھا بالخصوص ہمارے علاقوں کو ترقیاتی فنڈز مہیا نہیں کئے گئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب جلد وعدہ پورا کریں گے تونسہ کو ضلع اور وھوا کوتحصیل کا درجہ دینے کااعلان کریں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں