اتحاد بین المسلمین کی جتنی ضرورت آج، پہلے کبھی نہ تھی: رفیق رجوانہ

  • Home
  • ملتان
  • اتحاد بین المسلمین کی جتنی ضرورت آج، پہلے کبھی نہ تھی: رفیق رجوانہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ باب العلم سیدنا حضرت علی المرتضیٰ ؓکے فضائل و مناقب،کردار اور کارناموں سے تاریخ اسلام کے اوراق روشن ہیں جس سے قیامت تک کے آنےوالے انسان ہدایت اور رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔ اتحاد بین المسلمین کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ ہو کیونکہ اسلام دشمن قوتیں سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کی صفوں میں گھس کر شرانگیزی کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ حسین ؓ کمیٹی کے زیر اہتمام جشن یوم علیؓ دستر خوان ابوطالب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی تعلیمات تمام مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہیں۔ صدر یوم حسین کمیٹی سید اصغر نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپؓ نے جس طرح اسلام دشمن قوتوں کو مقابلہ کرتے ہوئے دین کی ترویج و اشاعت کی تھی وہ آج بھی تاریخ کا روشن باب ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے و مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری،نفیس احمد انصاری،شکیل لابر،علی رضا گردیزی،حسن خان علیزئی،عثمان بھٹی،اختر عالم قریشی،جعفر علی شاہ،قمر حسنین اور مبشر نقوی،انتظار زیدی،شکیل لابر،سجاد نقوی،نقی شاہ،مولانا علمدار نقوی،امتیاز پرنم،شیخ نصیر،علی احسن کاظمی،نازش عباس،صابر علی پیارا،ہاشم نقوی و لئیق رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باب العلم حضرت علیؓ نے اپنے دور خلافت میں جس طرح مختلف حصوں میں تقسیم امت کو اکٹھا کیا تھا اسی طرح آج کے حکمرانوں کو بھی امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے آگے بڑھنا ہوگا تاکہ درپیش تمام مسائل وپریشانیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?