
احمد پو ر شر قیہ ( نامہ نگار ) احمدپور پور شرقیہ بلدیہ کی روائتی غفلت سے 2 نوجوان گٹرمیں گر کر لقمہ اجل بن گئے جاںبحق ہونے والےاویس اورکلیم اللّہ کو انکے آبائی گاؤں میں نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیاہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات 16سالہ اویس اور 15 سالہ کلیم اللہ اپنے دوستوں کے ہمراہ کسی کام کے سلسلے میں احمدپورشرقیہ گئے جہاں اویس منیرشہید کے قریب سڑک پر کھلے مین ہول میں بے دیھانی میں گرگیا.
جبکہ اس کو نکالنے کیلئے کلیم اللّہ نےاس کے پیچھے گٹر میں چھلانگ لگا۔ دی باقی دوستوں نے شور مچایااور 1122والوں کو کال کر دی۔ جنہوں نے کلیم اللہ کو تشویشناک حالت میں نکال لیا مگر ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اویس گٹر لائن میں پھسل گیا جہاں دم گھٹنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
جسکو نکالنے کیلئےبہاول پور سے ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا۔ جنہوں نے آکراویس کی نعش کو گٹرلائن سے نکال کر ورثاء۔ کے حوالے کردیا۔ جانبحق اویس کو چک نمبر 45/DNB جبکہ کلیم اللّہ سیال کو103/DNB یزمان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیاگیا۔ ورثاء نے بلدیہ کے ذمہ داران کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہراتےہوئے۔ ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave a Comment