ہمیشہ نئے اخبارات سے تعاون کیا، کامیاب ہونگے تو شعبہ کو مزید تقویت ملے گی: حاجی بشیر اترا
ملتان (نمائندہ خصوصی ) چیف ایڈیٹر روزنامہ ”بیٹھک“ ستار بلوچ نے کہا کہ صحافتی شعبہ میں اخبار فروش اہم ستون کا کردارادا کرتے ہیں جس کی وجہ دن رات انکی صحافت کےلئے خدمات ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ”بیٹھک“ کے پلیٹ فارم سے انکو ساتھ لے کر چلیں ۔ ”بیٹھک“ صحافت میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگا جو تمام صحافتی اقدار انتہائی پروفیشنل انداز قاری تک پہچانے کی کوشش کرے گا۔ اسکی کامیابی کےلئے اخبار فروشوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر اخبار فروش یونین کے سابق صدر حاجی بشیر اترا ،ملک اشفاق نے کہا کہ جدید دور میں بھی اخبار کی اہمیت کم نہیں ہوئی ۔ جس کی وجہ سے آج بھی اس شعبے کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔ عوام ذرائع ابلاغ سے معلومات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ ہمارا تعاون ہمیشہ نئے آنیوالے اداروں کے ساتھ رہا ہے کیونکہ نئے ادارے کامیاب ہونگے تو اس شعبے کو مزید تقویت ملے گی۔ اس موقع پر ملک نواز ،عرفان ،مسعود فتح ،حاجی شہزاد اور فیاض ودیگر موجود تھے ۔

اخبار فروش شعبہ صحافت کا اہم ستون، شانہ بشانہ چلیں گے: ستار بلوچ
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل، تحریر:زیبا اعظم) ہر سال کی طرح آج بھی 5فروری کے دن ایک بار پھرکراچی سے لے کر خیبر تک پوری پاکستانی قوم بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف برسر پیکار نہتے اور مظلوم کشمیری عوام سے مزید پڑھیں