اختلاف رائے پرحکومتی طاقت کا استعمال آمرانہ ذہنیت ہے، زرداری،شہبازکی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت

  • Home
  • ملتان
  • اختلاف رائے پرحکومتی طاقت کا استعمال آمرانہ ذہنیت ہے، زرداری،شہبازکی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت

ملتان( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ اختلاف رائے رکھنے والوں پر حکومتی طاقت کا استعمال آمرانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں ہے تو سیاست کرنا چھوڑ دے، محسن بیگ کو جس انداز میں گرفتار کیا گیا قانون سے ماورا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سینیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری قابل مذمت، افسوسناک اور شرمناک ہے۔ان کا کہنا تھاکہ 24 فروری کوایف اے ٹی ایف اجلاس سےقبل میڈیا پردھاوا پاکستان کیلئے رسوائی کے مترادف ہے، مہنگائی اور دیگر سنگین مسائل سے نمٹنے کے بجائے تنقید سے نمٹنا بدترین حماقت ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سینیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ صحافی محسن بیگ کی گرفتاری سے عمران خان کی طاقت نہیں بلکہ کمزوری ظاہر ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اتنے کمزور ہیں کہ وہ خود پر تنقید سے ڈرتے ہیں کہ کہیں عوام ان کے سچ سے واقف نہ ہوجائیں۔خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد سے سینیئر صحافی محسن بیگ کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?