ملتان (وقائع نگار) سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر شاہد محمود بخاری اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی رضا کی جانب سے ورک چارج ملازم اکمل ساجد کو مستقل کرنے کے الزام میں انکوائری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر شاہد بخاری اور ڈاکٹر محمد علی رضا کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے سابق ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری اور اایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی رضا نے ورک چارج ملازم اکمل ساجد کو غیر قانونی طور پر ریگولر کرنے کی منظوری دی جس پر محکمہ صحت کی جانب سے سیکریڑی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وقاص علی محمود کو انکوائری آفیسر مقرر کیا اس دوران ڈاکٹر شاہد محمود بخاری نے انکوائری آفیسر کو ورک چارج ملازم کو مستقل کرنے کے لیے کوئی قانونی جواز پیش نہ کر سکے جبکہ ڈاکٹر محمد علی رضا انکوائری آفیسر کے سامنے پیش ہونا گوارا ہی نہیں کیا ڈاکٹر محمد علی رضا انکوائری نوٹس تو وصول کرتے رہے لیکن بار بار طلب کرنے کے باجود پیش نہ ہوئے دوران انکوائری ڈاکٹر شاہد محمود بخاری بھی سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد انکوائری آفیسر نے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق ایم ایس کی 75 ہزار روپے کٹوتی کے سزا کی سفارش کی جبکہ سابق ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر محمد علی رضا کی پانچ سال کی انکریمنٹ ضبط کرنے سفارش کی ہے انکوائری آفیسر کی سفارش کی روشنی میں سابق ایم ایس اور اے ایم ایس کو فائنل شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

اختیارات کاناجائزاستعمال،سابق ایم ایس نشتر،ایڈیشنل ایم ایس کوشوکاز
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں