اداریه (آہ۔۔۔ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ۔۔۔محب وطن و حق گو رہنما۔۔۔۔!!) - Baithak News

اداریه (آہ۔۔۔ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ۔۔۔محب وطن و حق گو رہنما۔۔۔۔!!)

جمعہ کے روز ملتان کے نزدیک جلالپور پیر والا موٹر وے انٹر چینج پر کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں معروف بلوچ رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ جاں بحق اور ان کے دو ساتھی زخمی ہو گئے۔ ضروری کارروائی کے بعد ان کی میت کوئٹہ روانہ کر دی گئی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں انکے ساتھ کار سوار سہیل لطیف اور عبدالشکور شدید زخمی ہوئے۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلالپور پیر والہ منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کرنے کا کہا جسکے بعد ان کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے بہاولپور لے جایا جا رہا تھا کہ وہ لودھراں کے قریب دم توڑ گئے مرحوم کی عمر 76برس تھی ۔ انہیں ان کے آبائی علاقے بھاگ بلوچستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی صدر تھے جبکہ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پہلے چیئرمین رہے وہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رکن رہے۔ ان کی سیاسی وابستگی بلوچستان نیشنل موومنٹ اور نیشنل پارٹی سے رہی۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ یکم فروری 1946ءکو بولان کے علاقے بھاگ ناری میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ڈاو¿ میڈیکل کالج کراچی سے ایم بی بی ایس کیا اگرچہ وہ پیشہ کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے تاہم زیادہ تر سیاست میں سرگرم رہے۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے کیا اور بی ایس او کے پہلے چیئرمین رہے۔ وہ 1970 ءکے عام انتخابات میں نیشنل عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، آپ بلوچستان نیشنل موومنٹ اور نیشنل پارٹی سے وابستہ اور سینیٹ کے رکن بھی رہے۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کچھ عرصہ قبل نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت قائم کی تھی۔ مرحوم قوم پرست سیاست دان اور شعلہ بیاں مقرر تھے اور انہیں عوامی پذیرائی حاصل تھی۔ عوام دوست سیاسی خدمات کے صلے میں 2016ءمیں انہیں جالب امن ایوارڈ بھی دیا گیا۔ ڈاکٹرعبدالحی بلوچ کا شمار محب وطن ، نڈر، بے باک رہنماو¿ں میں سے ہوتا ہے اور ان کی وفات سے ملک ایک عظیم عوام دوست، محب وطن سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔ مرحوم درویش صفت اور انتہائی سادہ شخصیت کے مالک تھے۔انکی وفات سے پیدا ہونے والاخلا کبھی پرنہیں ہوسکے گا۔ وہ ذوالفقارعلی بھٹو کی اسمبلی کے ایم این اے بھی رہے وہ اصول پسند اور جمہوریت پسند سیاستدان تھے۔ انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ہمیشہ جہد مسلسل میں رہے۔ ملتان اور اہلیان ملتان سے ان کو خصوصی محبت تھی اور ان کا ملتان آنا جانا لگا رہتا تھا۔ وہ ایک بے باک رہنما، زیرک سیاسی استاد، نہایت شفیق شخصیت اور بلوچ قوم کے حقوق کے لئے اٹھنے والی ایک مو¿ثر آواز تھے۔ بلوچوں کے علاوہ پاکستان میں بسنے والی دیگر قوموں کے حقوق میں اٹھنے والی ایک توانا آواز اپنا فرض ادا کر کے ہم سے بچھڑ گئی ہے۔ اللہ انکے درجات بلند فرمائے۔ آمین!عجب آزاد مرد تھا حق مغفرت کرے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں