اداریہ: پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پر الزامات کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں - Baithak News

اداریہ: پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پر الزامات کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں

: روزنامہ بیٹھک نیوز میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق وزیراعظم سٹیزن شکایات پورٹل پر ایک شہری نے اپنی شناخت کو چھپاتے ہوئے نشتر میڈیکل کالج ملتان کے پرنسپل سرجن ڈاکٹر افتخار حسین پر الزام لگایا ہے کہ وہ نشتر ہسپتال میں مریضوں کے آپریشن ٹھیک طریقے سے واش اپ ہوئے بنا کرتے ہیں اس طرح سے وہ مریضوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں جبکہ وہ مریضوں کے پرائیویٹ آپریشن کرنے جیسی غیر قانونی پریکٹس میں بھی ملوث ہیں ۔ نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر افتخار حسین پر گمنام شہری نے مریضوں اور ہسپتال کے عملے سے بدتمیزی سے پیش آنے اور گالیاں دینے تک میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے ہیں ۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان کے پرنسپل ان سب الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں اپنے خلاف ایسی کسی درخواست آنے کا کوئی علم نہیں ہے۔ بادی النظر میں درخواست میں لگائے گئے الزامات انتہائی سنگین ہیں اور واش اپ ہوئے بغیر آپریشن کرنے کا الزام تو بہت ہی سنگین ہے جس کا تعلق براہ راست مریضوں کی زندگی اور موت کے سوال سے جڑا ہے۔ دوسری طرف پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ملتان عام طور پر ایک شریف النفس خیال کیے جاتے ہیں اور نشتر میڈیکل کالج ملتان و ہسپتال پہلے ہی سینئر ڈاکٹروں کی کمی کا شکار ہیں۔ ایسے میں اگر یہ الزام محض ان کو مشکل میں ڈالنے اور تنگ کرنے کی غرض سے ہوا تو یہ بہت ہی افسوسناک ہوگا۔ اس لیے ضروری ہے اس شکایت پر فی الفور اعلی سطحی غیر جانبدار انکوائری کمیٹی قائم کی جائے جو پورے شفاف طریقے سے ان الزامات کی تحقیق کرے اور اپنی فائنڈنگ و سفارشات مرتب کرے جس سے شکایت کنندہ اور الزام علیہ دونوں کی تشفی ہوسکے۔ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ملتان کو بھی ان الزاما کی تحقیقات کے لئے اپنے آپ کو کسی بھی سطح پر پیش ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ شکایت کی سماعت کے لیے بننے والے فورم کو بھی اس معاملے کی جانچ میں دیر نہیں لگانی چاہیے وزیر اعظم سٹیزن شکایات پورٹل پر سے ویسے بھی شہریوں کا اعتماد اٹھ چلا ہے اور یہ وزیر اعظم ہاو¿س کے لیے بھی اپنے پورٹل کی افادیت ثابت کرنے کا سنہری موقع ہے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں