اداکار فردوس جمال کو کینسر کا مرض لاحق ہونے پر بیٹے نے دعاؤں کی اپیل کردی۔ - Baithak News

اداکار فردوس جمال کو کینسر کا مرض لاحق ہونے پر بیٹے نے دعاؤں کی اپیل کردی۔

سینئر اداکار فردوس جمال میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے جس کی تصدیق ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس کی جانب سے کی گئی

اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد کا شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کا علاج چل رہا ہے، مجھے معلوم ہے یہ زندگی ہے، جس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے کیوں کہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے اور آپ سب، ان کے پیارے دوست، مداح اور شوبز کے ساتھی ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ والد تمام مشکلات کو زیر کرکے اداکار بنے، اب انہیں ایک اور جنگ لڑنی ہے لیکن خوش قسمتی سے چیزیں ان کے حق میں ہیں، جس کی وجہ سے انشاءاللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے، اس کے لیے انہیں خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں