ادیب و شاعرامجداسلام امجد لاہور میں انتقال کرگئے - Baithak News

ادیب و شاعرامجداسلام امجد لاہور میں انتقال کرگئے

ملتان(بیٹھک نیوز)صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز حاصل کرنیوالے عہد ساز ادیب ،ڈرامہ نگار سفر نامہ نگار، مترجم کالم نگار معروف شاعر اور20 سے زائد کتابوں کے مصنف امجد اسلام امجد گزشتہ روز لاہور میں 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے پاکستان ٹیلی ویژن سے ان کے ڈرامہ سیریل وارث ،دہلیز اور سمندر نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے ۔انکے شعری مجموعے ساتواں در ،ذرا پھر سے کہنا ،خزاں کے آ خری دن، برزخ اور فشار بھی شعری حلقوں میں بہت مقبول ہوئے۔ تدریس کے شعبے کے علاوہ وہ اردو سائنس بورڈ، پنجاب آ رٹس کونسل اور چلڈرن کمپلیکس جیسے اداروں کے انتظامی عہدوں پر بھی فائز رہے۔ ملک بھر کے اہل قلم کیطرح جنوبی پنجاب کی علمی وادبی تنظمیوں اور شخصیات نے امجد اسلام امجد کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان اور شاعری کے ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا ہے ۔اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک ،ماہنامہ ادب لطیف کے مدیر مظہر سلیم مجوکہ ،ڈاکٹر محمد امین ،سید تاثیر نقوی ،ڈاکٹر فرحت عباس ،معروف شاعر نسیم سحر ،پروفیسر ناصر بشیر ،پروفیسر انور جمال ،ڈاکٹر مختار احمد ظفر ،ڈایریکٹر جنرل آ ئی بی محمد افضل شیخ ،پاکستان ٹیلی ویژن ملتان سنٹر کے جنرل منیجر سید اسد علی نقوی ،پنجاب آرٹس کونسل ملتان کے ڈایریکٹر سلیم قیصر ،ریڈیو پاکستان ملتان کے سابق سٹیشن ڈایریکٹر آصف خان کھتران، محترمہ کوثر پروین ،خالد مسعود خان ،پروفیسر نسیم شاہد ،صائمہ نورین بخاری ،سابق وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر عصمت ناز ،ڈاکٹر شوذب کاظمی ،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ،فہیم ممتاز ،ڈاکٹر خالد اقبال ،ڈاکٹر شفیق آ صف ،اکادمی ادبیات پاکستان ملتان کے عبدالستار ،مخدوم اکبر ہاشمی ،سید قمر ہاشمی ،ڈاکٹر پروفیسر اکرم عتیق ،جمیل احمد ہاشمی، جنوبی پنجاب ادبی سنگت کے چیئرمین عمران علی اعوان، سرائیکی ادیب ظہور احمد دھریجہ ،پی ٹی وی پروڈیوسر علی رضا ،محمد فاروق اویسی ،پروگرام منیجر یونس چستی ، خرم شجرا ،سید قمر رضاشہزاد، رضی الدین رضی ،شاکر حسین شاکر ،شاہد سٹھو ،سہیل عابدی اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیاہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں