(اراضی فراڈ سکینڈل) وزیرمملکت حنا ربانی کھر کی والدہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری - Baithak News

(اراضی فراڈ سکینڈل) وزیرمملکت حنا ربانی کھر کی والدہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خانگڑھ ( نامہ نگار)کھر خاندان اراضی فراڈ سکینڈل میں اینٹی کرپشن جج نے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی والدہ سمیرا بی بی کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔اینٹی کرپشن جج نے سابق صوبائی وزیر ملک غلام ربانی کھر مرحوم کی اہلیہ ،وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی والدہ ،وزیر مملکت رضا ربانی کھر کی والدہ کے اراضی فراڈ کیس میں بلا ضمانت ورنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ملزمہ نے ملک غلام ربانی کھر مرحوم کے بڑے بیٹے کیپٹن عبدالخالق ربانی کھر ،انکی بڑی صاحبزادی حنیفہ ربانی کھر اور زیب الٰہی کھر کا رقبہ جعلی دستخط اور فراڈ اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے اپنے نام اور اپنی اولاد حنا ربانی کھر ، رضا ربانی کھر وغیرہ کے نام کروا لی تھی۔اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے ملزمہ کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں