اربوں روپے کی جائیداد، گردیزی خاندان میں نوبت سراڑانے تک جا پہنچی - Baithak News

اربوں روپے کی جائیداد، گردیزی خاندان میں نوبت سراڑانے تک جا پہنچی

ملتان (انویسٹی گیشن سیل) گردیزی خاندان میں اربوں روپے کی جائیداد کے حصول کیلئے نوبت سر اڑانے تک جا پہنچی۔ ملتان کے رہائشی وسیم حیدر گردیزی نے مبینہ طور پر اپنے بہنوئی سید خرم شاہ گردیزی کو قتل کرانے کیلئے گینگ مافیا کی خدمات حاصل کرلیں ۔قتل کی منصوبہ بندی لیک ہونے پر اربوں روپے مالیت کی جائیداد کا مالک وقتی طور پر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی سید خرم شاہ نے روز نامہ ’’بیٹھک‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسوقت اربوں روپے مالیت کی جائیداد کا مالک ہوں۔ سید ساجد حیدر گردیزی کی بیٹی سے شادی ہوئی۔ شادی سے قبل اپنی بیوی کے نام کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی منتقل کر دی جو کہ اسکے والد سید ساجد گردیزی اور بھائی وسیم گردیزی نے فروخت کر دی۔ شادی کے 27 سال بعد میری بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی۔ اب اپنے والد ساجد گردیزی اور بھائی وسیم گردیزی کے پاس مقیم ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اب نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ میرا سالا ہی مجھے قتل کرانے پر اتر آیا ہے۔اسکی بنیادی وجہ صرف میری اربوں روپے مالیت کی جائیداد پر قبضہ کرنا ہے۔ میرے سالے نے سرفراز خان نامی اسلحہ ڈیلر سے غیر قانونی طور پر اسلحہ خریدا جس کے بعد جرائم پیشہ رانا رضوان سعید کے ذریعے کرایہ کے قاتل تیار کئے ۔ میرے پاس اس ساری منصوبہ بندی کی آڈیو ریکارڈنگ ہے جس میں میرا سالا میرے قتل کی ہدایات دے رہا ہے لیکن انکا تمام منصوبہ ناکام ہوگیا کیونکہ میرے قتل ہونے سے پہلے ہی مجھے وسیم گردیزی اور رانا رضوان سعید کی منصوبہ بندی کی اطلاعات مل گئیں جس کی وجہ سے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا ۔جب میرے قتل کا منصوبہ ناکام ہوا تو میرے سالے وسیم حیدر گردیزی نے میرے دوستوں رانا فیاض انور، ایڈووکیٹ رانا فیصل فیاض اور ٹرانسپورٹر رانا جہانزیب کو بدنام کرنا شروع کر رکھا ہے جن کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوست میرے محسن ہیں جنہوں نے مجھے اب تک میرے سسر سید ساجد گردیزی اور سالے وسیم گردیزی سے بچا رکھا ہے۔ اب میرا سسر اور سالا میرے دوستوں کیخلاف سرگرم ہیں۔ اس حوالے سے جب سید وسیم حیدر گردیزی سے مؤقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ سید خرم شاہ گردیزی میرا بہنوئی ہے لیکن بعض متنازعہ امور پر اختلاف پائے جاتے ہیں ۔ انکے قتل کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا اور نہ ہی کسی کو سپاری دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سید خرم شاہ گردیزی اپنے دستوں کے حوالے سے اچھے سوچتے ہیں اسی طرح رانا رضوان سعید اور اسلحہ ڈیلر سرفراز خان میرے لئے اہم حیثیت کے مالک ہیں ۔میں نے کوئی غیر قانونی اسلحہ نہیں خریدا ۔جس آڈیو ریکارڈنگ کی بات کی جا رہی ہے۔ اسکا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ۔ اس حوالے سے اسلحہ ڈیلر سرفراز خان اور رانا رضوان سعید سے مؤقف کیلئے رابطہ کیا گیا مگر انکے نمبر بند پائے گئے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں