اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی جتوئی راشد ظفرلغاری کا احساس کفالت سنٹر شہرسلطان کا دورہ ریٹیلرز کو کٹوتی سے باز رہنے کی ہدایت - Baithak News

اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی جتوئی راشد ظفرلغاری کا احساس کفالت سنٹر شہرسلطان کا دورہ ریٹیلرز کو کٹوتی سے باز رہنے کی ہدایت

شہرسلطان(بیٹھک رپورٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام تحصیل جتوئی راشد ظفرخان لغاری کا احساس کفالت سنٹر شہرسلطان کا وزٹ، ایس او پیز کے تحت عورتوں کو رقوم کی تقسیم کرنے کی ہدایات، ریٹیلرز مستحق خواتین کو پوری رقم 13 ہزار روپے دیں اور کوئی کٹوتی نہ کریں ورنہ کٹوتی کرنےوالے ریٹیلرز کےخلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ خواتین فراڈیوں اور ایجنٹوں سے احتیاط کریں۔ مستحق خواتین کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں کےخلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ایچ بی ایل کنیکٹ فرنچائز شہرسلطان کے انچارج محمدارشد نے کہا کہ احساس کفالت سنٹر شہرسلطان میں کوئی بھی بدامنی نہیں ہوری اور سکیورٹی انتظامات بھی بہتر کردیئے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں