اسسٹنٹ کمشنر لودھراںکا سبزی منڈی کا دورہ ،نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا - Baithak News

اسسٹنٹ کمشنر لودھراںکا سبزی منڈی کا دورہ ،نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

لودھراں(بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شعیب علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرحان مجتبیٰ نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی،قیمتوں کا تعین اور پھلوں و سبزیوں کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔انہوں نے آلو،پیاز،ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں کی موجودگی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ بغیر نیلامی پھلوں وسبزیوں کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو آڑھتی بغیر نیلامی فروخت کریگا اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اور اسکا سامان بھی ضبط کر لیا جائیگا۔اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دوکانداروں کوہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ جو دوکاندار ریٹ لسٹوں کے بغیر اشیائے خوردونوش فروخت کرینگے انکے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانے بھی کیے جائینگے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں