اسلامک سکالر سید افتخار علی گیلانی اور ڈاکٹر سید عثمان گیلانی پی ایچ ڈی کی ملائیشن یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات - Baithak News

اسلامک سکالر سید افتخار علی گیلانی اور ڈاکٹر سید عثمان گیلانی پی ایچ ڈی کی ملائیشن یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات

ملتان (وقائع نگار) اسلامک سکالر سید افتخار علی گیلانی کوآرڈنیٹر ایم فل اسلامک سٹڈیز پروگرام انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب اور ڈاکٹر سید عثمان گیلانی پی ایچ ڈی سکالر سینئر لیکچرر شعبہ علوم اسلامیہ آئی ایس پی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائشیا میں “بین الاقوامی ادارہ برائے وحدتِ مسلمہ” (IIMU) کے سربراہ ڈاکٹر محمد داو¿د الحدابی کے آفس میں ان سے ملاقات کی اور گزشتہ سال نومبر میں انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب ملتان پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں ان کی آن لائن شرکت کے اعزاز پر ان کو یادگاری شیلڈ پیش کی،اس دوران دونوں ادارہ جات میں مل جل کر کام کرنے پر بھی باہمی اتفاق رائے ہوا اور فوری طور پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل کو سمجھنے اور ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے ورکشاپس اور کانفرنسز کرائے جانے پر تبادلہ خیال ہوا ڈاکٹر داو¿د الحدابی نے انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب کی فروغ تعلیم کے لئے اور سیرت النبی پر آگاہی وترویج کےلئے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قابل تحسین قرار دیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں