اسلامی نظام معیشت سے بہتر کوئی آپشن نہیں: ثروت اعجاز قادری

  • Home
  • ملتان
  • اسلامی نظام معیشت سے بہتر کوئی آپشن نہیں: ثروت اعجاز قادری

ملتان (وقائع نگار) پاکستان سنی تحریک کے سر براہ انجینئر ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں اسلامی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہم اس قدر معاشی طور پر اور معاشرتی طور پر پستی کا شکار ہو چکے ہیں۔ مہنگائی بے روزگاری کی بڑی وجہ ہماری معیشت کو اسلامی اصولوں پر استوار نہ کرنا ہے۔ آج یورپ اور دنیا کے تمام بڑے اور کامیاب معاشرے معاشی طور پر اپنے نظام سے مطمئن نہیں ہے اور ایک نئے نظام کی تلاش میں ہیں۔ وہ اسلام کا دیا ہوا نظام معیشت ہے۔ اسلامی نظام معیشت سے بہتر کوئی نظام نہیں ہو سکتا۔ آج اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو معاشی اور معاشرتی طور پر مضبوط کرنے کیلئے اسلامی نظام اور نظام مصطفی کا نفاذ کرنا ہوگا۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے حکمرانوں کے پاس اس کا کوئی حل نظر نہیں آ رہا۔ پاکستان کی کمزور معیشت اور بےروزگاری کی وجہ سے مہنگائی کے منفی اثرات بہت زیادہ مرتب ہو رہے ہیں۔ حکمران ریاست مدینہ کے بڑے بڑے دعوے تو کر رہے ہیں لیکن وہاں پر مکمل اسلامی نظام لانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اہوں نے نقشبند کا لونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،خواجہ ندیم مدنی ہمراہ تھے۔ انجینئر بھائی محمد ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ ہو خوشاب کا واقعہ ہو یا پھر حالیہ خانیوال کا واقعہ ثابت کرتا ہے کہ ہم معاشرتی طور پر انتہائی پستی کی طرف جا رہے ہیں۔ اسلام ہمیں ہرگز ایسے عمل کی اجازت نہیں دیتا جس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ ایسے اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کےخلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیے اور جب تک ان کے پیچھے چھپے ہوئے ہاتھوں کو تلاش نہیں کیا جاتا اور ان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن نہیں ہو سکے گی۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?