اسلام دین امن ا خوت بھائی چارے ا حترام ا نسانیت کا درس دیتا ہے - Baithak News

اسلام دین امن ا خوت بھائی چارے ا حترام ا نسانیت کا درس دیتا ہے

ملتان (خصوصی رپورٹر) خطیب بادشاہی مسجد و چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام دین امن ہے جو ہمیں امن، اخوت ، یکجہتی ، بھائی چارے اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ اسلام کا پیغام اتحاد ، امن ، رواداری اور محبت ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل ہو۔ا پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تشدد سے پاک معاشرہ احترام انسانیت اور پیغام
باقی صفحہ7بقیہ نمبر25
پاکستان کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پیغام پاکستان ، پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم پیش رفت ہوئی۔ جس نے پاکستان میں قیام امن اور فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ہم دشمن کا ایجنڈا سمجھتے ہیں جسے کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ افواج پاکستان نے ملک میں امن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔استحکام ، امن ، دفاع پاکستان کےلئے پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔ قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ افواج پاکستان نے دشمن کا ایجنڈا ناکام بنادیا ہے ۔ بہادر افواج کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔ پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمسایہ ملک بھارت اور ملک دشمن طاقتیں پاکستان میں انتشار اور بد امنی پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں انکے ناپاک عزائم کو ناپاک بنانا ہوگا۔ موجودہ حالات میں پاکستان کسی بدامنی و انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی اور پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ امن کو قائم رکھنے کیلئے کردار ادا کریں۔چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کیلئے حکومت ، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنیوالوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ تقریب کے آخرمیں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے مولانا سید عبدالخیر آزاد کو شیلڈ بھی پیش کی۔ تقریب میں مولانا پیر خضر حیات ، خاور شفقت بھٹہ ، چوہدری مزمل ، ارسلان اصغر ، پیر سید حسین شاہ ، پیر ابوالحسن گیلانی ، علامہ فروخ خان سعیدی ، ماہر سخاوت علی سیال اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں