اس حکومت کوکون لایا؟شاہ محمودکامریم سے سوال - Baithak News

اس حکومت کوکون لایا؟شاہ محمودکامریم سے سوال

ملتان(وقائع نگار)وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمودقریشی نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم قوم پر رحم کرے،اقتدار سے فوری علیحدہ ہوں،حکمران ملک کو تباہی کے دہانے پرلے جا رہے ہیں،عمران خان نے ملک بچانے کے لئے 2صوبائی حکومتوں کی قربانی دی،وفاقی حکومت اقتدار کو طول دینے کے لئے ملک اور قوم کو مشکل میں ڈال رہی ہے،حکومت فی الفور اقتدار سے علیحدہ ہو اور عام انتخابات کا اعلان کیا جائے، جمہوریت میں عوام سب سے بڑی طاقت ہیں،عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے مینڈیٹ کی حامل کونسی سیاسی جماعت ہے،عمران خان صرف ساڑھے تین سال اقتدار میں رہے،عمران خان کومدت پوری کرنے دی جاتی تو ملک کا نقشہ تبدیل ہو جاتا،پی پی،ن لیگ ایک طویل عرصہ ملک پر اقتدار میں رہے،40سال تک اقتدار پر فائز رہنے والی جماعتیں ساڑھے تین سال حکومت میں رہنے والے سے کس طرح حساب مانگ سکتے ہیں تجربہ کار ٹیم نے معیشت سدھارنے کی بجائے 9ماہ میں معیشت کا بھٹہ بھٹا دیا،مہنگائی سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوا ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔ 25لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوئے ہیں،سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار ہے۔ ڈالر نا پید ،پیسے کی قدر روز بروز کم ہورہی ہے،کوئی شخص ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں،مریم بی بی کہتی ہیں میں اس حکومت کو نہیں مانتی یہ ہماری حکومت نہیں،میں مریم بی بی سے سوال کرتا ہوں اس حکومت کو اقتدار میں کون لایا؟ ،شہباز شریف آپ کے کیا لگتے ہیں؟اپنی شکست‘ مایوسی اور مقبولیت دیکھ کر ان لوگوں نے ضمنی انتخاب سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا،عوام ان لوگوں کو بھاگنے نہیں دیں گے،آپ جتنا الیکشن سے بھاگیں گے آپ کو آج یا کل الیکشن کروانا ہونگے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں