اضافی فیس نہ منظوری زینب ایسوسی ایٹ کالج چوک شہیداں کی طالبات کا احتجاجی مظاہرہ - Baithak News

اضافی فیس نہ منظوری زینب ایسوسی ایٹ کالج چوک شہیداں کی طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ زینب ایسوسی ایٹ کالج فارویمن چوک شہیداں کی طالبات کا زکریا یونیورسٹی اور کالج انتظامیہ کےخلاف اضافی فیسیں وصول کرنے پر احتجاج،طالبات نے چوک شہیداں روڈ بلاک کئے رکھا۔تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی آئے روز داخلہ اور سالانہ امتحانات فیسیز میں مسلسل اضافہ کے ساتھ ساتھ تعلیمی کورسز میں بھی تبدیلی کررہی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے زیر انتظام مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباءوطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بی اے پروگرام کو ختم کرکے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام سمسٹر سسٹم کے تحت پچھلے سال سے شروع کردیا گیا اور بی اے پروگرام کی 2 سال کی فیس تقریبا12 ہزار روپے لی جاتی تھی۔نیو اے ڈی پی پروگرام میں فی سمسٹر 7 ہزار روپے سے زائد فیسوں کی مد میں مختلف کالجز طلباء وطالبات سے وصول کررہے ہیں اور اے ڈی پی کے چار سمسٹر کی ٹوٹل فیس 28 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے جس میں سالانہ ایگزامینیشن فیس الگ وصول کی جائیگی۔زیر تعلیم طلباء وطالبات پر فیسز کی مد میں تین گنا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے جس پر زینب ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن کی طالبات نے اضافی فیسز کی مد میں احتجاج کیا اور کالج انتظامیہ ذکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے احتجاجی طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر چوک شہیداں روڈ کو بلاک کئے رکھا۔اور ہائر ایجوکیشن اتھارٹی ذکریا یونیورسٹی انتظامیہ سے اضافی فیسز کی وصولی کی واپسی کیلئے مطالبہ کیا احتجاجی طالبات نے اس موقع پر کہا کہ ہم سے اے ڈی پی پروگرام میں کالج انتظامیہ نے 2بار فیسیزوصول کی ہیں اور اب ایگزامنیشن فیس لائبریری فیس بھی لی جارہی ہے ۔طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ نے مختلف حیلے بہانوں سے لائبریری فنڈ،برقعہ فنڈ،سیکورٹی فنڈ،کالج کارڈ فنڈ داخلہ فنڈ کی مد میں اضافی پیسے لیے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اضافی فیسیز کو واپس لیا جائے اور ہمارا داخلہ بھیجا جائے تاکہ ہمارا تعلیمی سال کا نقصان نہ ہو اضافی فیسیز میں واپسی تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں