اعظم سواتی کومیڈیکل رپورٹ سمیت عدالت پیش کرنے کاحکم - Baithak News

اعظم سواتی کومیڈیکل رپورٹ سمیت عدالت پیش کرنے کاحکم

بہاولپور(رانا مجاہد، ڈسٹرکٹ بیورو)لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ کے سینئر جج جسٹس انوار الحق پنوں نے تحریک انصاف کے نظر بند رہنماؤ ں سینیٹر اعظم خان سواتی اور محمد خان مدنی کو میڈیکل رپورٹ سمیت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے تحریک انصاف لائر ونگ کے وکلاء ثاقب طارق چوہدری،شیخ مظہر اکبر،سکندر حیات ننگانہ اور رضا حسین لودھی کی جانب سے دونوں نظر بند سیاسی رہنماؤں کو میڈیکل سہولیات اور جیل میں بی کلاس دئیے جانے کے حوالے سے دائر رٹ پیٹشن کی سماعت کی۔سماعت کے بعد عدالت نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے بہاولپور اور رحیم یار خان کے جیل سپرنٹنڈنٹس کو سینیٹر اعظم خان سواتی اور محمد خان مدنی کو 27فروری کو عدالت میں میڈیکل رپورٹس سمیت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں