امتحانی مراکز میں امیدواروں کی ڈیجیٹل حاضری، آ ن لائن مانیٹرنگ سسٹم کی تیاریاں شروع - Baithak News

امتحانی مراکز میں امیدواروں کی ڈیجیٹل حاضری، آ ن لائن مانیٹرنگ سسٹم کی تیاریاں شروع

ملتان (نمائندہ خصوصی ) امتحانی مراکز میں امیدواروں کی ڈیجیٹل حاضری و آ ن لائن مانیٹرنگ سسٹم کی تیاری/عملدرآمد کیلئے پنجاب بورڈز کے سسٹم اینالسٹ/کمپیوٹر ٹیکنیکل پرسنز ہو ا جس کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے کی۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان ،حافظ اسماعیل تگہ اور سسٹم اینالسٹ ملتان بورڈ قاضی مجیب الرحمن بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ا یجوکیشن ریفارمز پر عملدرآمد کے سلسلہ میں امتحانی مراکز میں امیدواران کی ڈیجیٹل حاضری اورآ ن لائن مانیٹرنگ سسٹم کی تیاری/عملدرآمد کے موضوع زیر بحث لائے گئے۔چیئرمین نے سسٹم اینالسٹ/ٹیکنیکل پرسنز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت اور دور حاضر میں ناگزیر ہے،لہذا حکومتی ہدایات کی مطابقت میں امتحانی مراکز میں امیدواران کی ڈیجیٹل حاضری اور آ ن لائن مانیٹرنگ سسٹم کی بروقت تیاری/تکمیل کو یقینی بنائیں،تاکہ امتحانی نظام کو صاف وشفاف/فول پروف بنایا جا سکے،جملہ سسٹم اینالسٹ/ٹیکنیکل پرسنز نے عنوان بولا پروگرام کی بروقت تیاری/عملدرآمد کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔سسٹم اینالسٹ تعلیمی بورڈ ملتان،قاضی مجیب الرحمٰن نے شرکاءکو دفتر ہذا میں زیر استعمال مانیٹرنگ موبائل ایپ کے فوائد/خصوصیات بارے تفصیلی بریفننگ دی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں