امت مسلمہ شہدائے کربلا کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو:علامہ سید ظہیرالحسن نقوی - Baithak News

امت مسلمہ شہدائے کربلا کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو:علامہ سید ظہیرالحسن نقوی

ملتان (خصوصی رپورٹر ) خطیب حرم شہید کربلا حضرت امام حسین آف عراق علامہ سید ظہیرالحسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن صیہونی قوتیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں تمام محب وطن طبقات اسلام و پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے حسینیت کا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری میں حضرت امام کاظم کے یوم شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا سے خطاب کے دوران کیا جس میں سید عون صابر،احسن رضا احسن، علامہ سید عاقل رضا زیدی، محسن رضا کانجو، مہر مذین چاون، زوار لنگاہ قاسم رضا بھٹی، ثقلین رضا بھٹی،فاطق رضا بھٹی، امتیاز حسین صدیقی سمیت دیگر علماء کرام، زاکرین نے بھی خطاب کیا، انہوںنے مزید کہا کہ شہدائے کربلا نے دین اسلام کی بقاء کے لئے جو قربانیاں دیں انہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا،اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی گئی اختتام مجلس پر شبہی تابوت امام موسٰی کا ظم برآمد ہوااور ماتم مظلوم کیا گیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں