امراض سے بچاﺅ کےلئے صحت کے اصولوں کو اپنانا ہوگا: ڈاکٹر ناصر - Baithak News

امراض سے بچاﺅ کےلئے صحت کے اصولوں کو اپنانا ہوگا: ڈاکٹر ناصر

ملتان (خصوصی رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام غذائی ماہرین اور ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ طلباءغذائی ماہرین اور ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر حیدر چیف ڈائٹیشن نیشنل ہیلتھ سروسز برطانیہ نے کینسر کے حوالے سے سیر حاصل گفت گو کی۔انہوں نے اس ورکشاپ کے ذریعے شرکاءکو کیسنر کے مریضوں کی غذائی ضروریات ، سماجی مسائل اور ان کی نگہداشت کے لحاظ سے مختلف تجاویز بھی دیں۔ انہو ںنے کیس اسٹڈیز اور ان کو حل کرنے کے حوالے سے شرکاءکو پریکٹیکل ٹریننگ بھی دی۔

ورکشاپ کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان نے ڈاکٹر ناصر حیدر کی خدمات کو سراہا اور تمام شرکاءکو اپنے کام لگن سے کرنے اور صحت کے تمام اصولوں کو اپنانے کی بھی تلقین کی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے تمام موذی امراض سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان اس پر ستائش کی مستحق ہے کہ اس کا کریڈٹ یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی کو جاتا ہے۔ جنہوں نے تھوڑے سے عرصے میں یونیورسٹی کو تحقیق و ترویج کے شعبہ میں پروان چڑھایا۔۔ورکشاپ میں ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر محمو توصیف سلطان ، ڈاکٹر انیلا حمید ، ڈاکٹر محمد خرم افضل ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، ڈاکٹرصمیم جاوید ، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر میمونہ شاہد ، ڈاکٹر راحیل سلیمان ، ڈاکٹر در شہوار اورالیاس بخاری نے شرکت کی۔ شرکاءکے نزدیک اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد انہیں علم کی نئی جہتیں دکھاتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکائ میں شلڈز اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔

ڈائٹیشن نیشنل ہیلتھ سروسز برطانیہ نے کینسر کے حوالے سے سیر حاصل گفت گو کی۔انہوں نے اس ورکشاپ کے ذریعے شرکاءکو کیسنر کے مریضوں کی غذائی ضروریات ، سماجی مسائل اور ان کی نگہداشت کے لحاظ سے مختلف تجاویز بھی دیں۔ انہو ںنے کیس اسٹڈیز اور ان کو حل کرنے کے حوالے سے شرکاءکو پریکٹیکل ٹریننگ بھی دی۔

ورکشاپ کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان نے ڈاکٹر ناصر حیدر کی خدمات کو سراہا اور تمام شرکاءکو اپنے کام لگن سے کرنے اور صحت کے تمام اصولوں کو اپنانے کی بھی تلقین کی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے تمام موذی امراض سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان اس پر ستائش کی مستحق ہے کہ اس کا کریڈٹ یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی کو جاتا ہے۔ جنہوں نے تھوڑے سے عرصے میں یونیورسٹی کو تحقیق و ترویج کے شعبہ میں پروان چڑھایا۔۔ورکشاپ میں ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر محمو توصیف سلطان ، ڈاکٹر انیلا حمید ، ڈاکٹر محمد خرم افضل ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، ڈاکٹرصمیم جاوید ، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر میمونہ شاہد ، ڈاکٹر راحیل سلیمان ، ڈاکٹر در شہوار اورالیاس بخاری نے شرکت کی۔ شرکاءکے نزدیک اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد انہیں علم کی نئی جہتیں دکھاتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکائ میں شلڈز اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں