انتظامیہ کا ایکشن جانوروں کی آلائشوں اور چربی پگھلا کر آیل بنانیوالی فیکٹری سیل - Baithak News

انتظامیہ کا ایکشن جانوروں کی آلائشوں اور چربی پگھلا کر آیل بنانیوالی فیکٹری سیل

ملتان(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران شہر کے مرکزی علاقے میں جانوروں کی آلائشوں اور چربی پگھلا کر آئل بنانےوالی فیکٹری پکڑی گئی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مچھلی منڈی روڈ پر رات گئے چھاپہ مارا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے فیکٹری سیل کرکے آلائشیں اور لوڈر گاڑی قبضے میں لے لی جبکہ فیکٹری مالک شیخ عبد الرحمن کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ چھاپے کے دوران ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ چربی سے تیار آئل بطور گھی استعمال کرنے کیلئے سپلائی کیا جارہا تھا۔خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ جائے وقوعہ سیل کرکے ناقص آئل کو تلف کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کے حکم پر آئل پلانٹس کی چیکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں