بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر چولستان کے صحرا میں سپورٹس سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ٹینٹ پیگنگ کے مقابلے ہوئے جسمیں ایشیاءٹینٹ پیگنگ کلب کے گھڑسوار، جوئیہ ہارس مین شپ کلب کہروڑپکا کے گھڑ سوار، ملتان ہارس مین شپ کلب کے گھڑ سوار، محمدیہ حیدریہ حسینیہ ٹینٹ پیگنگ کلب کے گھڑ سوار اورمحمدیہ حیدریہ حسینیہ اعوان کلب کے گھڑ سواروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی میں دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو سپورٹس کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر ہوسکیں۔ انہوں نے ٹینٹ پیگنگ مقابلہ جات کے منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔ دریں اثناء ڈیراورفورٹ کے نزدیک منعقدہ پروگرام میں چولستانی اونٹ، ناچی بکری و گھوڑوں کے رقص بھی پیش کئے گئے۔تقریبات کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور کے زیراہتمام سٹیج ڈرامہ ’مٹی کے کھلونے‘ پیش کیاگیا جس کی تحریروہدایات شیخ ذیشان نے دی تھیں۔کھیل کے دیگرفنکاروں میں رانا جعفر، ایوب اخترعباسی اوردیگرشامل تھے۔مہمان خصوصی ڈائریکٹرتعلقات عامہ بہاول پور ڈاکٹرناصرحمید نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سماجی مسائل کواجاگرکرنے کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ یہ انسانی شعورکی بیداری میں اہم کرداراداکرسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈرامہ ادب اورپرفارمنگ آرٹس کی قدیم ترین قسم ہے جس کا آغازیونان سے ہوتا ہے۔ ڈاکٹرناصرحمیدنے کہا کہ بہاولپورکے فنکاروں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ ڈائریکٹرآرٹس کونسل سجادحسین نے کہا کہ آرٹس کونسل بہاولپورمیں فیملی ڈرامے کی بحالی کے لیے بھرپورکوشش کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام فنکاروں کویکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ڈرامہ میں مردوخواتین کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی پری پیئرڈ کیٹگری کا پہلا راونڈ فیصل شادی خیل نے سب سے پہلے 1گھنٹہ 52 منٹ 54 سیکنڈ میں ٹریک عبور کرلیا۔ صاحبزادہ سلطان نے 1گھنٹہ 54منٹ 24سیکنڈ میں ٹریک عبور کیا۔ کوالیفائنگ راونڈ کے فاتح زین محمود نے ٹریک کو 1گھنٹہ 54 منٹ اور 58 سکینڈ میں عبور کرکے تیسرا نمبر حاصل کیا۔ پری پیئرڈ کیٹگری کی ریس میں آج 45 گاڑیاں شامل تھی۔ فائنل راونڈ میں ریسرز 231 کلومیٹر کے ٹریک پر گاڑی دوڑائیں گے جبکہ 18 چولستان جیپ ریلی پریپیئرڈ کیٹگری کا فائنل راونڈ 12 فروری کو منعقد ہوگا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں بہاولپور چیمبر آف کامرس اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اشتراک سے چولستان میں قائم کیے گئے ٹریڈ فیئر کا افتتاح کیا۔ چولستان ٹریڈ فیئر میں مقامی دستکاروں وہنر مندوں کے فن پارے، اسلامیہ یونیورسٹی فائن آرٹس و زرعی شعبہ کے طلباء وطالبات کے بنائے گئے سٹالز عوامی توجہ کا مرکز رہے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ فیئر کے انعقاد سے مقامی ہنرمندوں کی ایک بڑی مارکیٹ تک رسائی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ ریلی سے منسلکہ تمام ایونٹس خطے کی ثقافت اور روشن چہرے کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کا سبب ہیں۔ اس موقع پر صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس چوہدری ذوالفقار علی مان، صدر انجمن تاجران حافظ محمد یونس، ڈین فیکلٹی اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، جنرل سیکرٹری بہاولپور جم خانہ ملک اعجاز ناظم اور دیگر افسران موجود تھے۔انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پری پیئرڈ کیٹیگری میں زین محمود نے تین کلومیٹر ٹریک کا مقررہ فاصلہ ایک منٹ7.22سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن، نادر مگسی نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 7.83 سیکنڈ میں طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ رب نواز جوئیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح خواتین کی سٹاک کیٹاگری میں روباب حیات نے ایک منٹ31.98 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔شائقین کوصاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے بہاول پورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے چولستان میں خصوصی کیمپ منعقد کیا گیا ہے اور صفائی ستھرائی کے کام جاری ہیں۔اس سلسلہ میں بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے چولستان میں مفت ویسٹ بیگز بھی فراہم کیے جارہے تاکہ کوڑا کرکٹ نہ پھیلے۔ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے اختتام تک سینٹری ورکرز و سٹاف شفٹوں میں کام کررہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نعیم اختر نے کہا ہے کہ ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے کام کیا جارہاہے اور تمام ورکرز کے کاموں کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انورنے انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں بہاول جم خانہ کلب کی جانب سے ڈیراورفورٹ کے نزدیک قائم کیے گئے ایگزیکٹو لاؤنج کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سیکرٹری بہاول جم خانہ کلب ملک اعجاز ناظم، ممبر کلب بہلول لودھی، چوہدری عبدالجبار، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری ذوالفقار مان، اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد اعوان، چیف آفیسر ضلع کونسل بہاول پور میاں اظہر جاوید اور دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ بہاول پور شہر بے مثال ہے۔ یہاں کے لوگ صلح جو، امن پسند اور پیار و محبت کے داعی ہیں۔ میں اہلیان بہاول پور کا اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ ریلی کے ساتھ منسلکہ پروگرام میں اہلیان بہاول پور نے بھرپور حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ ریلی کے ایام میں صحرا میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ قدرتی ماحول کی خوبصورتی برقرار رہے۔

انٹرنیشنل ڈیزرٹ ریلی ، صحرائےچولستان میں سپورٹس سرگرمیاں
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں