انگریزی زبان کی جدید مہارتوں کا حصول بھی ناگزیر:پروفیسر صاعقہ امتیاز - Baithak News

انگریزی زبان کی جدید مہارتوں کا حصول بھی ناگزیر:پروفیسر صاعقہ امتیاز

بہاول پور (بیٹھک رپورٹ )شعبہ انگریزی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ریجنل انگلش لینگویج آفس یو ایس ایمبیسی اسلام آباد اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے پاک ٹیسول جنوبی پنجاب چیپٹر کا افتتاح کردیا گیا۔جس کی صدارت مہمان خصوصی وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پورپروفیسرڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹرپاک ٹیسول وایسوسی ایٹ پروفیسرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر کمال خان،اسسٹنٹ پروفیسر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی وکوآرڈینیٹرپاک ٹیسول ڈاکٹر عاکفہ امتیاز،ڈین فیکلٹی آف لبرل آرٹ اینڈ ہیومن سائنسز ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ شمیم، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے پروفیسرڈاکٹر ساجدہ ذکی،ڈائریکٹر ٹیچر ڈویلپمنٹ سنٹرمسٹر عباس حسین،چیئرمین شعبہ انگریزی ادب اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ایوب ججہ،ایسوسی ایٹ پروفیسر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر ظہور حسین، اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر محمد شہباز، ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر راشد حفیظ،انچارج اپلائیڈ لنگویسٹکس اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر ریاض حسین، ایمرسن یونیورسٹی سے ڈاکٹر اطہر منیر،پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج بہاول پور ڈاکٹر ارشاد تبسم اور دیگر مہمانوں نے کیک کاٹ کر 2روزہ ورکشاپ کا آغاز کیا۔اس موقع پروائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں جہاں مقامی زبانوں کو فروغ دینے کےلئے پاکستان کی مختلف ثقافتوں کو اجاگر کیا جارہا ہے وہیں نوجوان نسل کو دنیا کے ساتھ آگے بڑھنے کےلئے انگریزی زبان کی جدید مہارتوں کا حصول بھی ناگزیر ہے۔مستقبل میں بھی پاک ٹیسول کے تعاون سے مزید مختلف تربیتی و مکالماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کے مختلف مکالماتی و تربیتی سیشنز میں وائس چانسلردی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف، پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ شمیم، پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ ذکی اور مسٹر عباس حسین سمیت دیگرمندوبین کی طرف سے تربیتی سیشن منعقد کیے گئے۔ مندوبین نے پاکستان میں انگریزی زبان کی ترویج اور ضرورت کے پیش نظر شعبہ تعلیم میں انگریزی زبان کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔دو روزہ مکالماتی و تربیتی سیشن کے ذریعے جنوبی پنجاب کی مختلف جامعات وتعلیمی اداروں میں انگریزی زبان پڑھانے والے اساتذہ کو جدیدتحقیقی اصولوں بارے ٹریننگ فراہم کی گئی تاکہ نوجوان نسل کو انگریزی کی نئی جہتوں سے روشناس کرایا جاسکے۔ نیز مادری زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے پینل ڈسکشن بھی کی گئی جس میں مقررین نے پاکستان میں بولی جانے والی علاقائی زبانوں کی اہمیت و تاریخی حیثیت بارے شرکاءکو آگاہ کیا۔دو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر مہمان خصوصی وائس چانسلردی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے مندوبین و شرکائے ورکشاپ میں شیلڈز و تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پرشرکاء نے پیشہ ورانہ اور تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اس طرح کے پروگرامز کو خوش آئند اور ناگزیر قرار دیا اور مستقبل میں بھی مزید فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور تحقیقی تربیت کے حوالہ سے اس طرح کے پروگرامز کے تسلسل سے انعقاد کی توقع ظاہر کی۔ دورزہ ورکشاپ میں جنوبی پنجاب کی مختلف جامعا ت اور کالجز کے شعبہ انگریزی سے وابستہ اساتذہ کرام، محققین اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں