انگلینڈ ملتان ٹیسٹ کا بھی فاتح، سعود شکیل کا متنازع آؤٹ جو میچ نتیجے پر بھاری ثابت ہوا - Baithak News

انگلینڈ ملتان ٹیسٹ کا بھی فاتح، سعود شکیل کا متنازع آؤٹ جو میچ نتیجے پر بھاری ثابت ہوا

پاکستان کے شہر ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز اپنی نام کر لی ہے۔

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم http://پاکستانی ٹیم355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 328 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔میچ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی۔
پاکستان نے چوتھے روز اپنی اننگز کا آغاز چار وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز سے کیا تھا۔آج پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو صرف 10 رنز بنا کر جو روٹ کا شکار بنے۔
دوسرے اینڈ پر سعود شکیل بیٹنگ کر رہے تھے جنھوں نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور آل راؤنڈر محمد نواز کے ہمراہ ایک اچھی پارٹنر شپ بنا کر قومی ٹیم کی جیت کی امید جگائی لیکن پھر محمد نواز 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
جس کے بعد سعود شکیل بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 94 رنز کی فائٹنگ اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔
ان کے بعد آنے والے آغا سلمان اور ابرار احمد بھی ہدف کے تعاقب میں کامیاب نہ ہو سکے، اگرچہ ابرار نے تیز کھیلتے ہوئے انگلش بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی کوشش کی مگر وہ جلد ہی اینڈرسن کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے۔چوتھے روز پاکستان کو سب سے بڑا نقصان سعود شکیل کے متنازعہ آؤٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جو کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔
ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بلے باز سعود شکیل کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیے جانے کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھ گئے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں