انگلینڈ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم - Baithak News

انگلینڈ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

نیوزی لینڈ نے ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی

سیریز کے آغاز سے پہلے انگلینڈ 119 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر بیٹھا تھا اور نیوزی لینڈ اس سے 5 پوائنٹس پیچھے تھا تاہم لگاتار تین شکستوں کے نتیجے میں انگلش ٹیم 6 پوائنٹس سے محروم ہو گئی اور یوں بالآخر 113 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ (114) سے پیچھے رہ گئی۔
آسٹریلیا کی شاندار کارکردگی کا صلہ انہیں ترقی کی صورت میں ملا، وہ ایک مقام کی چھلانگ لگا کر 112 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگئے، پاکستان کے 107 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آسٹریلیا اور بھارت اب ریٹنگ پوائنٹس پر برابر ہیں تاہم بھارت کے اعشاریائی پوائنٹس زیادہ ہیں۔بھارت 112 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور اس کے مجموعی طور پر 3802 پوائنٹس ہیں۔
آسٹریلیا بالترتیب 112 اور 3572 پوائنٹس کے ساتھ نمبر 4 ہے۔ انگلینڈ کو ٹاپ پوزیشن واپس حاصل کرنے کا اگلا موقع اس وقت ملے گا جب وہ جنوری 2023ء میں جنوبی افریقہ سے تین میچوں کی سیریز کے لیے پروٹیز کے دیس جائے گی ۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں