اٹھارہ ہزاری اورنواح میں غیر رجسٹرڈ پیرا میڈیکل کالجز کی بھرمار - Baithak News

اٹھارہ ہزاری اورنواح میں غیر رجسٹرڈ پیرا میڈیکل کالجز کی بھرمار

احمد پور سیال (تحصیل رپورٹر)اٹھارہ ہزاری اور گردونواح میں غیر رجسٹرڈ پیرا میڈیکل کالجز کی بھرمار،کالج مالکان پیسوں کے لالچ میں اتائی پیدا کرنے لگے،جھنگ کی ایک رجسٹریشن پر کئی کئی برانچیں کھول لیں،محکمہ صحت ان کالجوں سے لاعلم،مجھے تو علم ہی نہیں کہ میں ان کالجوں کو چیک بھی کر سکتا ہوں کہ نہیں،ڈی ڈی او ہیلتھ کا مؤقف۔تحصیل اٹھارہ ہزاری میں غیر قانونی غیر رجسٹرڈ پیرا میڈیکل کالجوں کی بھرمار ہے، ان کالجوں میں نان کوالیفائیڈ سٹاف کیوجہ سے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے،یہ غیر رجسٹر پیرا میڈیکل کالجز اتائیت پیدا کرنے میں اہم کردار کر رہے ہیں ۔ان اکثر کالجز میں طلبہ وطالبات کو پریکٹیکل کرنے کیلئےسہولیات ہی دستیاب نہیں جبکہ کہ ان کی فیس دیگر اداروں سے زیادہ ہے کئی کالج دیگر علاقوں کے رجسٹرڈ کالج کا نام اور رجسٹریشن کوڈ استعمال کر کے عوام کو بےوقوف بنا رہےہیں۔ محکمہ صحت کی پالیسی کیمطابق جس کالج نے جس جگہ کی رجسٹریشن کرائی ہو اس علاقے کےعلاوہ کسی دوسرے علاقے میں اپنی برانچ یا اسی نام کا کالج اوپن نہیں کر سکتے۔ جب اس بارے میں ڈی ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ سے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو علم ہی نہیں کہ میں ان پیرا میڈیکل کالجوں کو چیک کر کے کارروائی کر سکتا ہوں میں اپنی ہائیر اتھارٹی سے پوچھ کر کارروائی کروں گا ۔شہریوں نے اعلی حکام سے ان غیرقانونی پیراء میڈیکل کالجز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں