اپوزیشن ایک پیج پر؛ میڈیا پر پابندیاں نہیں ہونی چاہیں، گیلانی - Baithak News

اپوزیشن ایک پیج پر؛ میڈیا پر پابندیاں نہیں ہونی چاہیں، گیلانی

ملتان کی تہذیب اورمہمان نوازی سے متاثر ہوا ہوں:مسٹر ولیم، گیلانی ہاﺅس میں سابق وزیر اعظم سے مختلف امور پر تبادلہ خیال

ملتان (وقائع نگار خصوصی)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے حکومتی وزرانے معاہدہ کیاہے تو آئی ایم ایف کی ماننا تو پڑے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار موسیٰ پاک شہید پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔امریکی قونصل جنرل مسٹر ولیم کے مکانیول نے دورہ ملتان کے دوران کی دربار حضرت موسی پاک شہید پاک گیٹ پر حاضری دی۔گیلانی نے کہا کہ ,27 فروری کو لانگ مارچ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف کراچی سے نکلے گا۔پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے دیگر اشیا بھی مہنگی ہو گی۔پی ڈی ایم عوام کیساتھ ہے،پیپلز پارٹی بھی عوام کےساتھ ہیں۔موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔پی ڈی ایم سمیت تمام اپوزیشن ایک پیج پر ہے میڈیا پر پابندیاں نہیں ہونا چاہئے۔حکومت کو سوچنا چاہیے کن 16 لوگوں نے مجھے سینٹ میں ووٹ دیا۔دریں اثناامریکی قونصل جنرل مسٹر ولیم کے مکانیول نے دورہ ملتان کے دوران کی دربار حضرت موسی پاک شہید پاک گیٹ پر حاضری دی جہاں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، انکی فیملی اور دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے ان کااستقبال کیا۔اس موقع پر سجادہ نشین دربار موسی پاک شہید نے امریکی قونصل جنرل کے وفد کو سرائیکی اجرک پہنائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں امریکی قونصل جنرل نے کہا  ملتان کی تہذیب اورمہمان نوازی سے متاثر ہوا ہوںمیرا اج کا ڈریس یہاں کے کلچر کی نمائندگی کررہا ہے اور میں اچھا محسوس کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے 75 سال سے اچھے تعلقات ہیں اور مجھے یہاں آکر خوشی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی قونصل جنرل اور وفد کے ارکان نے دربار حضرت موسیٰ پاک شہید پھول اور چادریں چڑھائیں اور کہا کہ میں دربار کا فن تعمیر دیکھ کر بھی بے حد متاثر ہوا ہوں۔ بعد ازاں امریکی قونصل جنرل مسٹر ولیم کے مکانیول نے سابق وزیر اعظم پاکستان اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی سے کی گیلانی ہاﺅس ملتان میں ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پیپلز پارٹی پارٹی کے ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی اور وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں