اپوزیشن کے ترکش میں ابھی کئی تیر باقی ہیں - Baithak News

اپوزیشن کے ترکش میں ابھی کئی تیر باقی ہیں

ملتان(خبر نگار)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکریٹری شیخ اطہر ممتاز،سینئر نائب صدر شاہد مختار لودھی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ترکش میں ابھی کئی تیر باقی ہیں حکومت کے اقتدار کا سورج غروب ہو گیا ہے جلد پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تاریک ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا شیخ اطہر ممتاز نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے

احتساب کا وقت آن پہنچا ہے آئے روز مہنگائی میں اضافے نے غریب قوم کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے جس کی وجہ سے عوام خودکشیوں اور خودسوزیوں پر مجبور ہو رہے ہیں ہیلتھ کارڈ کے نام پر غریب شہریوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے بجلی، گیس سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے غریب قوم کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں