اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اکیلا ملک چلا سکتا ہے تو یہ ممکن نہیں، شاہد آفریدی - Baithak News

اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اکیلا ملک چلا سکتا ہے تو یہ ممکن نہیں، شاہد آفریدی

شکر ہے کہ پاکستان آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ ختم ہوا۔ سابق کپتان

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف آنے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے فواد عالم کو پاکستان ٹیم سے ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا، فواد کی پاکستان کے لیے بڑی پرفارمنس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی کپ کا فائنل کھیلنا بڑی کامیابی ہے تاہم قومی ٹیم کو غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، 92 کا ورلڈکپ بھی ہم اسی طرح جیتے تھے۔
شاہین آفریدی کی انجری کے حوالے سے کیے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں نئی انجری ہوئی ہے، بحالی میں دو سے تین ہفتہ لگ جائیں گے، ہمیں اپنی بینچ مضبوط کرنا چاہیے۔
سابق کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش انڈر 19 کا پاکستان آکر ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا بہت سے سوالات پیدا کرتا ہے، ہمیں ٹیم مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہد آفریدی نے قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ میں بڑے دلچسپ اپ سیٹ ہو رہے ہیں، میری فیوریٹ ٹیم جرمنی ہے۔ سعودی عرب کو ارجنٹیا جیسی ٹیم کے خلاف فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں