اگلی بار ی پھر ہماری، دائیں بائیں دیکھنے والوں کو ناکامی ہو گی: شاہ محمود - Baithak News

اگلی بار ی پھر ہماری، دائیں بائیں دیکھنے والوں کو ناکامی ہو گی: شاہ محمود

ملتان(وقائع نگار) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن مایوس اور مسترد شدہ سیاست دانوں کا ٹولہ ہے. جوانتشار کی سیاست کررہی ہے۔ 2018ءسے لیکراب تک حکومت گرانے کی بارہا کوششیں کی گئیں انہیں ناکامی ہوئی۔ اب اگر عدم اعتماد کا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں تو اپنا شوق پوراکریں۔اپوزیشن کے پاس اگر ووٹ مکمل ہوتے تو وہ حکومت میں ہوتے۔کیونکہ ان کے پاس ووٹ پورے نہیں ہیں لہذا وہ دائیں بائیں دیکھ رہے ہیں۔ دائیں بائیں دیکھنے والو ں کو ناکامی ہوگی۔ اپوزیشن اس حقیقت کو تسلیم کرے 2018ءکے انتخابات میں عوام نے انہیں مسترد کیا۔ عوام اگر اپوزیشن پر اعتماد کرتے تو وہ آج حکومت میں ہوتے۔ حکومتی کارکردگی کی بنا پر کہہ رہا ہوں 2023ء کا سال بھی تحریک انصاف کا سال ہے۔ اپوزیشن کو2023ءمیں بھی مایوسی ہوگی، اگلی بار ی پھر ہماری ہے۔ملک درست سمت پر جا رہاہے وزیراعظم پاکستان ملک کا وقار بلند اور پاکستان کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ نیت درست‘ خلوص اور ایمانداری سے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں۔ قوم ساتھ دے انشاءاللہ ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ملتان میں این ا ے 156 کی یونین کونسلوں 43‘47‘65 میں تقریبات سے خطاب‘ وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ا نہوں نے کہا پی پی ن لیگ دونوں جماعتوں نے 40سال تک اقتدار کے مزے لوٹے۔ دونوں جماعتیں باریوں کی سیاست اور فرینڈلی اپوزیشن کا کھیل کھیل کر عوام کو بے وقوف بنا رہی تھیں۔ عوام دونوں جماعتوں سے منتفرہو چکے تھے۔ عوام کو وزیراعظم عمران خان کی شکل میں ایک ایماندار اور محب وطن قیادت میسر ہو گئی ہے۔ عوام کی امیدوں کا مرکز وزیراعظم عمران خان ہیں۔ عوام جانتے ہیں وزیراعظم عمران خان ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عوام جانتے ہیں وزیراعظم ارادے کے پختہ اور اٹل ہیں۔ وہ جو کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں۔ انہوں نے پہلے دن کہا تھا لٹیروں سے جنگ رہے گی۔ اور آج چار سال گزر چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کسی چور اور لٹیرے کو این اے آر او نہیں دیا اور نہ دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن اور لٹیروں کے خلاف جنگ جاری رہیگی۔انہوں نے کہاہم ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ ہم پاکستان کو معاشی حب بنانا چاہتے ہیں۔ہماری توجہ جغرافیائی اقتصادی ترجیحات کی طرف ہے۔ ہم اپنی جغرافیائی پوزیشن کومد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کو بہت بڑا اقتصادی حب بنانا چاہتے ہیں۔جس کےلئے اقتصادی سفارتکاری کاتصور پیش کیاہے۔اقتصادی سفارتکاری محض درآمدات، برآمدات تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک جامع تصور ہے۔ہمارے سفارتکاروں کو اقتصادی سفارتکاری کی ذمہ داری سنبھالنا ہو گی تب ہی ہم پاکستان کو مضبوط معاشی حب بنانے میں کامیاب ہونگے۔انہو ں نے کہا مہنگائی ہماری حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ مہنگائی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں اشیاءکی نقل و حمل بند ہو گئی جس کی وجہ سے اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8، 9 ماہ پہلے 40 ڈالر فی بیرل تھا، آج 90 ڈالر فی بیرل پٹرول ہم درآمد کرتے ہیں۔جب تیل مہنگا ہوگا تو گیس‘بجلی، ٹرانسپورٹ سمیت روز مرہ اشیاءکی قیمتوں میں اضافہہوگا۔ لیکن ہم ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ جن کے ذریعے عوام پر بوجھ کم ہوگا اور مہنگائی کے جن کو قابو میں کیا جائیگا۔ ہماری کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔قبل ازیں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے این اے 156کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کی۔ مختلف استقبالیہ تقریبات میں شرکت کی۔ وہ حلقے کی وفات پا جانے والی مختلف شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے جہاں انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران وزیرخارجہ نے عوامی شکایات سنیں ان کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے رابطے کئے۔ انہوں نے مختلف یونین کونسلوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے حلقے انتخاب میں جاری ترقیاتی منصوبو ں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے ۔ علاوہ ازیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے دربار حضرت سلطان بخاری المعروف پیر قتال جلال پور پیروالہ کے سجادہ نشین اور سابق رکن قومی اسمبلی دیوان جعفر حسین بخاری کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کے بھائی دیوان عاشق حسین بخاری اور خاندان کے دیگر پسماندگان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا مرحوم ایک نیک اور سادہ مزاج انسان تھے۔مرحوم نے تا عمر وسیب کی خدمت کی۔ مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں