ایران اور پاکستان نے ہمیشہ باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا: نعمان کبیر - Baithak News

ایران اور پاکستان نے ہمیشہ باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا: نعمان کبیر

ملتان (کامرس ڈیسک )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر کی قیادت میں لاہور چیمبر آف کامرس کے تجارتی وفد نے ایران میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ وفد نے صدر تہران چیمبر کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی،ایران پاکستان بزنس فورم، ایرانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ بی ٹو بی سیشن اور ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی،ان ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت یقینی طور پر دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اورجوائنٹ وینچرز کی راہ ہموار کرے گی،صدرلاہور چیمبر میاں نعمان کبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبرٹریڈ ڈپلومیسی پر پختہ یقین رکھتا ہے اور اس سلسلے میں غیر ملکی کاروباری برادری سے مستقل رابطہ رکھا جاتا ہے،ا نہوںنے کہا کہ ایران اور پاکستان نے ہمیشہ دوستانہ اور ہمسایہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا ہے،ہم ایران کو ایک اہم پڑوسی ملک اور ایک اہم تجارتی پارٹنر سمجھتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم برادر ملک ایران کے ساتھ مضبوط ثقافتی اور سفارتی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔صدر لاہور چیمبر نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ تجارتی پوٹینشل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں