ایس ایس پی آپریشنز ملتان کی ضلع بھر کے پولیس افسران کیساتھ کرڈائم میٹنگ - Baithak News

ایس ایس پی آپریشنز ملتان کی ضلع بھر کے پولیس افسران کیساتھ کرڈائم میٹنگ

ملتان (وقائع نگار) ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال نے پولیس لائنز ملتان میں ضلع ملتان کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ایس پی گلگشت حسن جہانگیر ، ایس پی سٹی احمد نواز شاہ ، ایس پی صدر ڈویڑن سلمان لیاقت، جملہ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران موجود تھے۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کرائم کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور کرائم کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کرائم کنٹرول کرنے لیے موثر پٹرولنگ کریں ، اہم مقامات کی ناکہ بندی کریں اور ایس او پی کے مطابق سنیپ چیکنگ کریں۔پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے اور منشیات فروشوں اور قماربازی میں ملوث افراد کے خلاف کروائی کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کہا کہ اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران اور رہائی یافتہ عادی مجرمان کو گرفتار کریں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں