ملتان (وقائع نگار) محلہ غازی آباد ملتان کے رہائشی امیر حسن انصاری نے ملتان پریس کلب میں اپنے وکیل جواد ذوالکفل بھٹہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ گلگشت کے ایس ایچ او ناصر تبسم اور اے ایس آئی حیدر علی مجھے جعلی پولیس مقابلہ میں قتل کرنا چاہتے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف آواز اٹھانا میرے لیے جرم بن گیا، منشیات فروشوں سے ماہانہ بھتہ لینے والے پولیس اہلکاران نے مجھے قتل،ڈکیتی اور اغواءکے مقدمات میں ملوث کر کے مقدما ت قائم کئے، انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق اپنی جنگ لڑی اور آر پی او ملتان نے انکوائری کرائی اور مجھے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرانے والے پولیس افیسران و اہلکاران کو سزائیں دیں اور مجھے باعزت بری کیا، انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب،ہوم سیکرٹری،آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،آر پی او ملتان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مجھے تھانہ گلگشت سے بچایا جائے ایڈووکیٹ جواد ذوالکفل بھٹہ نے کہا کہ ہم ہائیکورٹ میں آئین کی دفعہ 199کے تحت رٹ دائر کریں گے کیونکہ پولیس کے اعلی حکام اپنے پیٹی بھائیوں کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔

ایس ایچ اوگلگشت جعلی پولیس مقابلے میں مارنا چاہتا ہے:امیر حسن انصاری
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ مزید پڑھیں