ایس ایچ او تھانہ سنانواںکی کارروائی ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج - Baithak News

ایس ایچ او تھانہ سنانواںکی کارروائی ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج

مظفر گڑھ(بیٹھک رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ کیپٹن (ر)طارق ولایت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سنانواں محمد جہانزیب نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ اپنے قبضہ میں رکھنے والے ملزم اسامہ کو گرفتار کرکے ایک پستول برآمد کر لیااور مقدمہ نمبر154/22تھانہ سنانواں میں ایس آئی عمران آصف کی مدعیت میں درج کر لیا۔انہوں نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ ڈتہ کے قبضہ سے 120 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی اور مقدمہ نمبر 152/22 تھانہ سنانواں اے ایس آئی صفدر حسین کی مدعیت میں درج کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں