ایس پی انوسٹی گیشن مظفرگڑھ کی کھلی کچہری،موقع پر احکامات جاری کئے - Baithak News

ایس پی انوسٹی گیشن مظفرگڑھ کی کھلی کچہری،موقع پر احکامات جاری کئے

شہرسلطان(بیٹھک رپورٹ) حکومت کی ہدایات آئی جی پنجاب کے حکم پر اور آر پی او ڈیرہ غازی اور ڈی پی او مظفرگڑھ کی نگرانی میں ایس پی انوسٹی گیشن مظفرگڑھ ضیاءاللہ خان نے سرکل جتوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام کی شکایات کے آزالے کیلئے موقع پر کاروائی کرنے کا حکم صادر فرمایہ خاص طور پر تھانہ شہرسلطان کے سودخوروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے سودجیسی لعنت اور منشیات قتل ڈکیتی چوری رہزانی نقب زنی اور دیگر سنگین وارداتوں سے نمٹنے کیلئے پولیس کی ٹیمیں رواں دواں رکھنے کا پلان تیار کرکے عوام الناس کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا اور ایس ڈی پی او سرکل جتوئی نصراللہ خان بابر کو سرکل جتوئی میں پولیس کے گشت میں اضافہ کرنے اور ڈولفن پولیس فورس کے ڈے گشت کو بڑھانے کی ہدایات کی جس پر ایس ڈی پی او سرکل جتوئی نصراللہ خان بابر نے اعلی افسران کی ہدایات پر سرکل جتوئی کی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا اور سرکل جتوئی کے تین تھانوں کی پولیس کو جرائم کے خاتمے کیلئے ٹاسک دیدیا گیا ہے جس پر تھانہ شہرسلطان کی پولیس بھی حرکت میں آگئی انسپکٹر تھانہ شہرسلطان وقاص الحسن نے دن رات ایک کرکے دونمبر گاڑیوں کی چیکنگ کو سخت کردیا اور سودخوروں کے ریکارڈ بھی اکٹھا کرکے سود میں ملوث سودخوروں کے خلاف کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں ایس ڈی پی او سرکل جتوئی نصراللہ خان بابر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکل جتوئی میں پولیس کے خوف سے جرائم پیشہ افراد سرکل جتوئی کو چھوڑ کر روپوش ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے میں پولیس سرکل جتوئی کی کارکردگی پر مطمین ہوکر عوامی مسائل کو ترحیجی بنیادوں پر حل کرکے عوام کو انصاف میرٹ پر حل کررہاہو اگر کسی شخص کو سرکل کی پولیس سے کوئی شکایات ہے تو فوری میرے ساتھ رابطہ کرے میں انشاءاللہ فوری ازالہ کرونگا .

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں