ملتان (عوامی رپورٹر) موٹر وے پولیس نے ایل پی جی اور سی این جی سلنڈرز نصب گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا، آئی جی موٹر ویز کے احکامات کے بعد گاڑیوں کی چیکنگ سخت کر دی گئی۔موٹر وے پولیس حکام کے مطابق ایل پی جی اور سی این جی سلنڈرز حادثے کا باعث بن سکتے ہیں ، اس حوالے سے پہلے آگاہی مہم بھی چلائی گئی تھی کہ کمرشل گاڑیوں میں ان کا استعمال بند کیا جائے، جس کے بعد اب ایسی گاڑیوں کا داخلہ موٹر وے پر بند کر دیا گیا ہے، اور اگر کوئی گاڑی غلطی سےآ بھی گئی تو اسے اگلی انٹر چینج پر موٹر وے سے اتار دیا جائے گا۔

ایل پی جی اورسی این جی سلنڈرزوالی گاڑیوں کاموٹروے پرداخلہ ممنوع قرار
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں