ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں پلانٹ فارپاکستان ڈے منایا گیا - Baithak News

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں پلانٹ فارپاکستان ڈے منایا گیا

ملتان ( خصوصی رپورٹر ) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی زرعی جامع ملتان کے زیرِ اہتمام پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا۔ جس میں طلباء و طالبات نے بھر پر شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز پر کیمپس میں آگاہی واک کاانعقاد کیا گیا،جس کے بعد طلباء و طالبات نے اپنے پروجیکٹ پر شرکا کو آگاہی دی۔ اور طلباء و طالبات نے کیمپس میں شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیا اور پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے اپنے حصے کا ایک پودا لگایا۔ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے اس دن کی اہمیت کے حوالے سے طلباء کو یونیورسٹی کے اندر اور ملتان شہر کو موسم بہار میں بھرپور پودے لگانے کی ہدایت کی تاکہ ملتان اور جنوبی پنجاب کو سر سبز کرنے میں طلباء اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں