
ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی نے ایم اے ، ایم ایس سی حصہ اول، دوئم سالانہ امتحانی سسٹم اور کمپوزٹ سسٹم کے سالانہ امتحان2021 کے داخلہ فارم جمع کرانے کاشیڈول جاری کردئیے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25فروری ، دوگنا فیس کے ساتھ 7مارچ اور تین گنا فیس کے ساتھ فارم امتحان سے ایک ہفتے قبل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ سالانہ سسٹم ایم اے کی فیس 4 ہزار اورایم ایس سی کی 45سوروپے ، کمپوزٹ ایم اے 8ہزار اور ایم ایس سی 9000 مقرر کی گئی ہے۔
Leave a Comment