ملتان(سٹی رپورٹر)ایم ڈی اے،واسا اور پی ایچ اے میں ڈائریکٹر کی گریڈ 19 کی سیٹوں پر گریڈ 18 کے9 افسران تعینات ہیں۔ جس کی وجہ سے دفتری امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شدید دباؤے پیش نظر جونیئر افسران اعلیٰ افسروں اور سیاسی لوگوں کے اشاروں پر کٹھ پتلی بن کر کام کررہے ہیں۔ ان افسروں سے منظورنظر ٹھیکیداروں کے بل پاس کرائے جارہے ہیں ۔من پسند علاقوں کے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے جاتے ہیں۔ ایم ڈی اے میں ڈائریکٹر اربن پلاننگ خواجہ وقاص، ڈائریکٹر اسٹیٹ طاہر شاہ،ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم، واسا میں ڈائریکٹر ریکوری رانا منصور،ڈائریکٹر ایڈمن موسیٰ خان اور ڈائریکٹر واٹر سپلائی عبدالسلام جبکہ پی ایچ میں ڈائریکٹر فنانس غلام نبی،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی اور ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ کو لگایا گیا ہے۔ تمام افسران گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں۔ ان تینوں اداروں میں واسا کی ڈائریکٹر فنانس نگہت واحد افسر ہیں جو گریڈ 19 کی ہیں، ایم ڈی اے میں ڈائیریکٹر ٹاؤن پلاننگ اور ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کی سیٹ پر ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔ ان اداروں میں جونیئر افسران کی اعلیٰ سیٹوں پر تعیناتی کی وجہ ان اداروں میں میرٹ پر آنےوالے افسران کی اگلے سکیلوں میں ترقی کا نہ ملنا ہے۔

ایم ڈی اے، واسا، پی ایچ اے کی گریڈ 19کی سیٹوں پر جونیئر افسران تعینات، دفتری امور متاثر
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں