ایم ڈی اےسے8شاہراہوں پرکمرشل نقشے پاس کرنے کااختیارواپس - Baithak News

ایم ڈی اےسے8شاہراہوں پرکمرشل نقشے پاس کرنے کااختیارواپس

ملتان (سٹی رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ایم ڈی اے کو شہر کی 8 سڑکوں پر کمرشل عمارتوں کے نقشے پاس کرنے اور فیس وصولی سے روک دیا۔بلدیاتی اداروں سے ایم ڈی اے کو منتقلی کے لئے گورننگ باڈی کے فیصلے کو خلاف قانون قراردے دیا گیا۔ پابندی کا اطلاق ہونے کے بعد ایم ڈی اے کو کمرشلائزیشن و نقشہ فیس کی مد میں سالانہ 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ایم ڈی اے حکام نے ان سڑکوں کو اپنی حدود میں شامل کرانے کے لئے سٹی ڈویلپمنٹ ایکٹ 1976 کا استعمال کرکے گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظوری حاصل کی۔جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ان سڑکوں کو ایم ڈی اے میں شامل کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل ملتان کی انتظامیہ سے مشاورت کرنے کی قانونی شرط پوری کئے بغیر یکطرفہ طور پر اپنے حق میں فیصلہ کرانے پر ڈی جی ایم ڈی اے کو اس فیصلے پر عملدرآمد کرنے سے روک دیا ہے۔ان 8 سڑکوں میں متی تل کھاد فیکٹری روڈ،ہیڈ محمد والا،شجاع آباد کینال روڈ،عسکریہ بائی پاس روڈ،دنیا پور روڈ،بدھلہ روڈ ایم اے جناح روڈ،شجاع آباد کینال روڈ اور انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ شامل ہیں۔دو وزارتوں ہاؤسنگ اور لوکل گورنمنٹ کے درمیان اختیار کے تنازع کی وجہ سے ان 8 سڑکوں پر کمرشل تعمیرات کرنے والوں کے لئے قانون کے دائرے میں رہ کر کمرشل تعمیر کرنے پر مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ اگر کوئی شخص ایم ڈی اے میں نقشہ پاس کرانے جائے تو اس کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن عملہ تنگ کرتا ہے اور اگر کوئی میٹرو حکام کے پاس نقشہ منظور کرانے چلا جائے تو اس کو ایم ڈی اے عملہ کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان سڑکوں کے حتمی بلڈنگ کنٹرول کے محکمہ کا فیصلہ کرنے کے لئے کیس ڈی سی ملتان کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں