ملتان(سٹی رپورٹر)بااثر شخص نےکروڑوں روپےکی فیسیں ، ایکسٹرا ہائیٹ چاجز جرمانے اورقانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئےایم ڈی اے کے زیر کنٹرول ہاؤسنگ سکیم حسن پروانہ میں رہائشی پلاٹ پر 8 منزلہ کمرشل پلازے کا نقشہ میونسپل کارپوریشن ملتان سے پاس کرالیا،ایم ڈی اےانتظامیہ 8 سال بعد بھی شفیق نامی باثرشخص کیخلاف کاروائی نہ کرسکی۔ بااثر شخص نے ملٹی سٹوری کمرشل پلازے کیلئے محکمہ ماحولیات، سول ڈیفنس و دیگر متعلقہ محکموں سے این او سی بھی حاصل نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق بااثر مالک نے پہلے نقشہ پاس کرانے کے لئے ایم ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ سے رابطہ کیا۔ بھاری فیسوں اور افسران کیطرف سے موٹے نذرانے کی ڈیمانڈ پر اس نے اسکے بعد انتظامیہ سے ڈیل کامیاب ہونے پر پلازے کا نقشہ میونسپل کارپوریشن ملتان سے پاس کرالیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر متعلقہ محکمہ سے نقشہ پاس کرانے میں پلازہ مالک نے کمرشلائزیشن فیس،ایکسٹر ہائیٹ چارجز اور نقشہ فیس کی مد میں کروڑوں روپے بچائے۔ ایم ڈی اے افسران کی نااہلی کیوجہ سے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر تعمیر اس ملٹی سٹوری کمرشل پلازے کے خلاف 8 سال گزر جانے کے بعد بھی ایم ڈی اے کاروائی کرنے میں ناکام ہے۔ جب یہ پلازہ تعمیر ہوا اس وقت پلاٹ کی مجموعی قیمت کا 20 فیصد کمرشلائزشن فیس کی مد میں واجب الادا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 8 سال قبل پلازہ 38 فٹ بلندی تک تعمیر کیا جاسکتا تھا مگر مالک نے 96 فٹ بلندی تک تعمیر کرلی اس طرح اس نے 58 فٹ اضافی تعمیر کی۔ اس اضافی تعمیر پر فی مربع فٹ 252 روپے ایکسٹر ہائیٹ چارجز فیس لاگو ہوتی ہے جو کروڑوں روپے بنتی ہے۔ پلازہ مالک نے نقشہ فیس میں بھی لاکھوں روپے کی خورد بردکی۔ جب پلازہ مالک کو ایم ڈی اے عملہ نے ممکنہ کاروائی کی مخبری کی تو اس نے عدالت جاکر حکم امتناعی حاصل کرلیا۔ایم ڈی اے کے لیگل سیل کی ناقص کارکردگی کیوجہ سے اس پلازے کا کیس آج تک عدالت سے خارج نہیں کرایا جاسکا۔اب اس پلازے میں سینٹری کے سامان کی فروخت کے متعدد شوروم چل رہے ہیں۔ مالک اس کاروبار سے کروڑوں روپے کما چکا ہے۔ اس حوالے سے نقشہ پاس کرنے پر جب میونسپل انتظامیہ سے موقف لیا گیا تو بتایا گیا کہ چونکہ پلازے کا فرنٹ ہمارے زیر کنٹرول سڑک کیطرف ہےاس وجہ سے کمرشل نقشہ پاس کرنے کا اختیار ہمارے پاس ہے۔جب ایم ڈی اے سے اس پلازے کے حوالے سے موقف لیا گیا تو اس کے متعلقہ حکام نے بتایا پلازے کا پلاٹ ایم ڈی اے کے زیرکنٹرول کالونی کا حصہ ہے۔ رولز کے تحت اس پلازے کا نقشہ ایم ڈی اے ہی پاس کرنے کا مجاز ہے۔ حکام نے بتایا کہ عدالت کی ڈائریکشن کی روشنی میں کاروائی کی جائے گی۔

ایم ڈی اے8سال سے بااثرپلازہ مالک سے وصولی میں ناکام
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں