فاضل پور (نامہ نگار)الیکشن کمیشن کی جانب سے 26 فروری کو ہونیوالے راجن پور کے قومی اسمبلی حلقہ 193 میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سیٹ پی ٹی آئی ایم این اے سردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی ۔اس حلقے میں 3لاکھ 76 ہزار 908 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 2 لاکھ 5ہزار 45 مرد ووٹر اپنے ووٹ کاسٹ کرینگے۔ 1لاکھ 71ہزار 463 خواتین ووٹ کاسٹ کریں گی اس حلقے میں ٹوٹل 237 پولنگ سٹیشن قائم کئے جارہے ہیں جن میں سے 80 مردوں جبکہ 70خواتین کیلئے مختص ہونگے جبکہ 80 کے قریب کمپاؤنڈ پولنگ سٹیشن بھی قائم ہونگے۔ 237 پولنگ اسٹیشنوں پر 711 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں مردوں کیلئے 387 جبکہ خواتین کیلئے 324 پولنگ بوتھ مختص ہونگے۔ الیکشن کمیشن کو جانب سے اس حلقے میں 69 پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور دفعہ 144 نافذ ہوگا جبکہ دوسری لیر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک رینجر کو بھی سٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔

این اے 193، 26 فروری کو ضمنی الیکشن، تیاریاں مکمل
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں